شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سوڈان کو فوری انسانی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی

شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سوڈان کو فوری انسانی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر ...
شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سوڈان کو فوری انسانی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سوڈان میں سیاسی تبدیلی کے عمل کےدوران حکومت کو درپیش مشکلات دور اور فوری انسانی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

معروف خبر رساں ادارے ’’العربیہ نیوز ‘‘ کے مطابق   شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سوڈان میں آنے والی تبدیلی میں عوام کی خواہشات کا احترام کرنے اور سوڈانی قوم کے مستقبل کے لیے بہتر فیصلے کرنے توقع ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب سوڈان کی عبوری کونسل کےاقدامات کی حمایت کرتی ہے۔دوسری طرف سعودی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہسعودی حکومت سوڈان میں آنے والی تبدیلی پرگہری نظر رکھےہوئے ہے،سوڈان کا استحکام سعودی عرب کی اولین ترجیح ہے،برادر ملک کو اندرونی بحران سے نکالنے کے لیے ہرممکن امداد فراہم کی جائے گی،سعودی عرب سوڈانی قوم کی مفاد اور اس کی ضرورت کے مطابق انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے گی،سوڈان اور سعودیہ کےدرمیان تاریخی ، تزویراتی اور تمام شعبوں میں وسیع تعلقات قائم ہیں، سعودی عرب سوڈان میں آنے والی سیاسی تبدیلی کی حمایت اور عبوری کونسل کواپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہے۔

مزید : عرب دنیا