ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

فکر مند نہ ہوں بے شک ان دنوں مالی طور پر شدید پریشانی ہے مگر یہ دن بھی نکل جائیں گے اور اللہ پاک آپ کو ساری مشکلات سے نکال دے گا صبر کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

بدلتے ہوئے حالات پر پوری نظر رکھیں۔ اس میں آپ کے لئے کچھ نہ کچھ تو ہے اور وہ آپ کو مل کر رہے گا۔ نصیب میں جو ہے آج بحر حال ایک اچھی خبر بھی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

نصیب سے زیادہ نہیں اور وقت سے پہلے نہیں۔ بس یہ یاد رکھیں اور پریشان نہ ہوں صورتحال جلد آپ کے قابو میں ہو گی۔ لوگوں کے وعدے پورے ہوں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اپنی سوچوں کو اچھا کریں۔ رزق کا وعدہ میرے اللہ نے کر رکھا تو وہ جانے اور اس کا کام آپ کیوں پریشان ہوئے جا رہے ہیں۔ جب کہ آپ کے ہاتھ کچھ نہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

لاکھ ہاتھ پاؤں مارنے کے باوجود اگر کچھ حاصل نہیں ہو رہا تو بھی پریشن نہ ہوں بس نیت نیک رکھیں اور توبہ کرتے رہا کریں۔ چند یوم رہ گئے ہیں بس سخت۔

برج سنبلہ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کے پاس جو ہے۔ آپ اس میں صدقہ خیرات کا عمل جاری رکھیں۔ تمام تر پریشانیاں بحکم اللہ ختم ہوں گیا ور بلا آخر آپ پریشانی سے نکلنے میں جلد کامیاب ہوں گے۔

برج میزان، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

موجدہ وقت کی عرصہ دراز سے نشاندہی کی جاری تھی۔ مگر آپ اس کو نظر انداز کر رہے تھے۔ شاید اس لئے مشکلات زیادہ محسوس ہو رہی ہیں۔ بہر حال چند دن انتظار کریں۔

برج عقرب، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

زحل اور عطارد ان دنوں اکٹھے بیٹھے ہوئے ہیں۔ جو مالی طور پر مشکلات بتا رہے ہیں مگر بحکم اللہ عارضی ہی رہیں گی۔ آپ پریشان نہ ہوں۔ بس ذکر الٰہی کثرت سے کریں۔

برج قوس، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ کسی بھی معاملات کو لے کر عرصہ دراز سے پریشان چلے آ رہے تھے۔ اب وہ خود کو تیار کر لیں شاید کسی بڑی تبدیلی کی جانب جانے کے اشارے مل رہے ہیں۔

برج جدی، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

حالات مسلسل کسی بڑی تبدیلی کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔ آپ خود کو ذہنی طور پر اس کے لئے تیار رکھیں۔ امید تو یہ ہے کہ یہ آپ کے حق میں اچھی ہی جائے گی۔

برج دلو، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آج کچھ رقم ہاتھ میں آ سکتی ہے۔ جس سے چند دنوں تک کی مشکلات تو ختم ہوں گی۔ اور جن افراد یا بات سے خوف زدہ ہیں وہ ڈر بھی ذہن سے نکال دیں۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

روزگار کی فکر نہ کریں اس کی ذمہ داری تو سب اللہ نے اپنے پاس رکھی ہے اور جو نصیب میں ہے وہ مل کر رہے گا۔ پھر فکر کس بات کی۔ آج نارمل سا دن ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -