لاک ڈاﺅن میں توسیع ہو جائے گی :شیخ رشید
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور پاک فوج ایک لائن لینتھ مل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کر رہی ہے ،کوآرڈینیشن کمیٹی میں حکومت اور پاک فوج مل کر متفقہ فیصلے کر رہی ہے ،بعض اوقات چھوٹی موٹی باتوں کی آراءمختلف ہوتی ہیں ،آج ہم نے فیصلہ کیا کہ ٹرینیں ابھی نہیں چلا رہے کیونکہ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن جاری رکھیں ،میٹنگ میں چاروں صوبائی حکومتوں کی بھی موجودگی تھی ،اس لیے لگتا ہے لاک ڈاﺅن جاری رہے گا ۔
ہم نیوز کے پروگرام ’ بڑی بات ‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک بھی کورونا کے آگے بے بس ہیں، حکومت جتنی کوشش کرسکتی ہے کر رہی ہے، عمران خان کے بس میں جتنا ہے وہ ڈیلیور کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے، حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں، ق لیگ اورایم کیوایم بھی حکومت کےساتھ ہیں۔