آن لائن فٹنس ٹیسٹ: پی سی بی نے طر یقہ کار بتادیا

آن لائن فٹنس ٹیسٹ: پی سی بی نے طر یقہ کار بتادیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے آن لائن فٹنس ٹیسٹنگ کا طریقہ کار بتادیا، کھلاڑیوں کو یویو ٹیسٹ چھوڑنے کی مشروط اجازت دے دی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20 اپریل سے شروع ہونے والے سینٹرل اور ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا طریقہ کار واضح کردیا ہے، ایک وقت میں 6 کھلاڑیوں کے آن لائن ٹیسٹ لیے جائیں گے، اس حوالے سے کھلاڑیوں اور کوچز کو ویڈیوز بھجوا دی گئی ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ یاسر ملک کا کہنا ہے کہ کھلاڑی یویو ٹیسٹ کے لئے پارک یا گلی نہیں جاسکتے تو اپنے گھروں کی چھتوں پر کرلیں، اگر کسی صورت میں یویو ٹیسٹ ممکن نہ ہوا تو کھلاڑیوں کی فٹنس کا اندازہ باقی 7 ٹیسٹوں سے لگایا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک کا کہنا ہے کہ ہم نے رواں ڈومیسٹک سیزن میں 6 مرتبہ فٹنس ٹیسٹ لینے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، آئسولیشن کے باعث 24 مارچ کو شیڈول ٹیسٹنگ اب 20 اپریل کو لے رہے ہیں۔ یاسر ملک کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ گھروں میں بیٹھے بیٹھے کھلاڑیوں کے وزن میں اضافہ ہو، فٹنس ٹیسٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو پروفیشنل کرکٹ کے لیے تیار رکھنا ہے۔فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے یاسر ملک نے بتایا کہ ایک وقت میں 6 کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے، کھلاڑیوں اور ریجنل کوچز کو ٹیسٹ کی ڈیمو ویڈیو بھجوادی گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کھلاڑی یویو ٹیسٹ کے لئے پارک یا گلی میں نہیں جاسکتے تو گھروں کی چھتوں پر کرلیں۔یاسر ملک کا کہنا تھا کہ اگر کسی صورت بھی یویو ٹیسٹ ممکن نہ ہوا تو کھلاڑی کی فٹنس کا اندازہ باقی 7 ٹیسٹوں سے لگایا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -