ملک میں کرونا وائرس کے باعث فٹ سال کی سرگرمیاں معطل

    ملک میں کرونا وائرس کے باعث فٹ سال کی سرگرمیاں معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ملک عدنان احمد نے کہا ہے کہ ملک کرونا وائرس کے باعث فٹ سال تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔ گذشتہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں کیونکہ کرونا وائرس کی وباء دنیا بھر میں پھیل چکی ہے اور اس کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدبیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ اس مشکل موقع پر حکومت کی جانب سے ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ، روک تھام اور میسر سہولیات کا اقدام قابل تعریف ہے۔ملک عدنان نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف مثالی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اپنی زندگی داؤ پر لگا کر دوسروں کی زندگیاں بھی بچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان سمیت تام سکیورٹی فورسز کی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی انتظامات کی کمی کی وجہ سے مسائل درپیش ضرور ہونگے لیکن کرونا وائرس سے گھبرانا نہیں بلکہ اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔