کرونا ختم ہوتے ہی کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہوجائینگی،صوبائی وزیر کھیل

کرونا ختم ہوتے ہی کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہوجائینگی،صوبائی وزیر کھیل

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس عالمی وباء ہے ہمیں مل کر اس کے خلاف لڑنا ہے وفاقی حکومت اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کی بدولت دیہاڑی دار طبقہ اور نادار افراد کی فی کس 12ہزار روپے مدد کی جارہی ہے، کھیلوں کی سرگرمیاں اس وباء کے ختم ہوتے ہی شروع ہوجائیں گی ان خیالات کا اظہار نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ایمرا، سجال اور الرحمان گارڈن کے تعاون سے کرونا وائرس کے خلاف ڈس انفیکشن گیٹ کی تنصیب کا افتتاح اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کے درمیان ماسک تقسیم کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ بھی موجود تھے ماسک ایس اے گارڈنز, الکبیر ٹاؤن, بسم اللہ گارڈن اور الجلیل گارڈن کے تعاون سے ملازمین میں تقسیم کئے گئے،انہوں نے بھی سپورٹس بورڈپنجاب کے ملازمین کو ماسک پہنائے، الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشنز (ایمرا)کے صدر آصف بٹ، ڈائریکٹرایڈمن جاوید چوہان بھی موجود تھے،صوبائی وزیر کھیل امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ایمرا، سجال اور الرحمان گارڈن، کی کرونا وائرس کے خلاف کاوشیں قابل تحسین ہیں کریڈٹ ضلع جھنگ کو جاتا ہے۔

  اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ ڈس انفیکشن گیٹ کی تنصیب کامقصد سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کو کرونا وائرس سے بچانا ہے ایمرا کے صدر آصف بٹ نے اس موقع پر کہا ہے کہ ایمرامختلف اداروں میں ڈس انفیکشن گیٹ کی تنصیب کر رہی ہے، ماسک اور سینیٹائزربھی تقسیم کیے جارہے ہیں، ہمارا مقصد اس موذی وباء کو بھی شکست دینا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -