شعیب اختر کیخلاف جملے بازی مہنگی پڑی، اینڈریو فلنٹوف

شعیب اختر کیخلاف جملے بازی مہنگی پڑی، اینڈریو فلنٹوف

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹرز کی میچز کے دوران نوک جھونک چلتی رہتی ہے۔ 41 سالہ سابق انگلش آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا کہ 2005ء کے دورۂ پاکستان میں شعیب اختر مجھے موٹا موٹا کہہ کر چڑاتے رہتے تھے۔میں جواب دینے کا فیصلہ کیا اور فیصل آباد میں بیٹنگ کیلئے آتے ہوئے میں نے شعیب اختر کو کہہ دیا کہ تم ٹارزن کی طرح دکھتے ہوں لیکن بولنگ لڑکیوں جیسی ہے۔ اس کا نتیجہ میں نے اپنی اننگز کی دوسری یا تیسری گیند پر ہی عقب میں وکٹوں کو بکھرتے دیکھا اور شعیب کی ہنسی سنی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -