کرونا سے نجات احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے میں ہے، جنیدخان

    کرونا سے نجات احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے میں ہے، جنیدخان

  

لاہور(افضل افتخار)کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سوائے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے اور کوئی راستہ نہیں ہے اس لئے ہم سب کو مل کر اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے حکومت نے اس حوالے سے جو اقدامات کئے ہیں اس کی تعریف کرنی چاہئیے اور حکومت اکیلی کچھ نہیں کرسکتی ان خیالات کا اظہار قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلر جنید خا ن نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت مشکل وقت ہے مگر ہم سب کو حوصلہ سے کام لینے کی ضرورت ہے پوری دنیامیں ہی کھیلوں کی سر گرمیاں معطل ہیں اور کب تک یہ سلسلہ اسی طرح سے جاری رہتا ہے کوئی نہیں جانتا ہم سب کی دعا ہے کہ حالات جلد ٹھیک ہوجائے اور ایک مرتبہ دوبارہ کھیلوں کی سرگرمیاں جو ر ک گئیں ہیں شروع ہوسکیں مگر یہ اس وقت ہی جلد ممکن ہے جب ہم بھی اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کریں انہوں نے کہا کہ وہ بھی دیگر کھلاڑیوں کی طرح گھر میں وقت گزار رہے ہیں اور بھرپور پریکٹس میں مصروف ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد ہی قومی کرکٹ ٹیم کاحصہ ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی بہت خوش آئند ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -