کھلاڑی گھروں میں فزیکل فٹنس پر توجہ دیں، غیاث الدین

کھلاڑی گھروں میں فزیکل فٹنس پر توجہ دیں، غیاث الدین

  

اسلام آباد(این این آئی)ینگ رائزنگ سٹار ویمن فٹ بال کلب راولپنڈی کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ نے کہا ہے کہ کھلاڑی گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس پر توجہ دیں۔س وقت کرونا وائرس کی وباء پوری دنیا پھیل چکی ہے اور اس پر قابو پانے لئے لاک ڈاؤن بہت ضروری ہے۔

کیونکہ کئی ملکوں میں کھلاڑیوں کی کرونا وائرس کے باعث اموات بھی ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس لئے عوام اور کھلاڑیوں کو اپنے گھروں میں رہنا چاہئے اور گھروں سے غیر ضروری طور باہر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔حاجی غیاث الدین بلوچ نے کہا کہ کھلاڑیوں قوم کا سرمایہ اور سفیر کا درجہ رکھتے ہیں اور بیرون ممالک ان کھلاڑیوں نے ہی کھیلوں کے ذریعے ملک کانام روشن کرنا ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں پر روز دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اپنی فزیکل فٹنس کو نہ چھوڑیں بلکہ گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ کرونا وائرس کی وباء سے بچا جا سکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -