مداحوں کی مایوسی دور کرنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سوشل میڈیا پران ایکشن

مداحوں کی مایوسی دور کرنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سوشل میڈیا پران ...

  

اسلام آباد (این این آئی)مداحوں کی مایوسی دور کرنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سوشل میڈیا پر کافی فعال نظر آنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خوف سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ بھی منسوخ کر دیئے گئے تھے جس کہ بعد مداح کافی مایوس بھی ہوئے تھے۔مداحوں کی مایوسی دور کرنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سوشل میڈیا پر کافی فعال نظر آ رہے ہیں اور اب ان کی جانب سے قرنطینہ میں رہ کر موبائل فون پر کرکٹ میچ کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں حسن علی، امام الحق اور شان مسعود ویڈیو کالنگ پر کرکٹ کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں وہاب ریاض نے مداحوں سے کہا کہ آپ ہماری اس پرفارمنس کو 10 میں سے نمبر دیں۔قومی کھلاڑی کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس ویڈیو میں کرکٹ کے دیوانوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور چاروں کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر نمبرز دینے کا سلسلہ جاری رہا،ایک صارف نے لکھا کہ وہاب بھائی آپ کو فیلڈ پر اتنا ہنستے ہوئے کبھی نہیں دیکھا تھا۔دعا شیخ نے 10 میں 8 نمبر دیتے ہوئے لکھا کہ آج کافی دنوں بعد آپ سب کو ان ایکشن میں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔مصطفی نے کہا کہ یہ اچھا ہے، ہمیں اسی طرح محظوظ کرتے رہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -