اداکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے، اداکارہ عالیہ
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ عالیہ علی نے کہا ہے کہ شوبز میں لڑائی جھگڑوں سے فائدہ نہیں نقصان ہی ہوتا ہے‘شوبز کی ترقی کیلئے ہم سب کو ملکر ساتھ چلنا چاہیے۔ نے کہا کہ مجھے آج بھی اداکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے،ٹی وی پر کام سے کبھی انکار نہیں کیامیں نے تو اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ہی ٹی وی سے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس پیار،محبت اور عشق کے لئے وقت نہیں ہے۔ کامیابی ہمیشہ ایک طویل سفر طے کرنے کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے انڈسٹری تو ویسے بھی کانٹوں کی سیج کی طرح ہے۔
جس پر پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے۔ خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں بہت کم وقت میں کامیابی حاصل کی ہیں۔