اللہ تعالیٰ ہم سب کو کرونا وائرس سے نجات دے، ردا عاصم

اللہ تعالیٰ ہم سب کو کرونا وائرس سے نجات دے، ردا عاصم

  

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل ردا عاصم نے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو کرونا وائرس سے نجات دے شوبز کے ساتھ ساتھ گھر والوں کے لئے بھی مناسب وقت نکالنا پڑتا ہے،ان دنوں مکمل فراغت کی وجہ سے گھر والوں کو مکمل وقت دینے کا موقع ملا ہے۔اداکاری آسان کام نہیں،کامیابی کے لیے لگن کاہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ماڈلنگ میں جتنا بھی نام کمایا ہے اپنی محنت کا نتیجہ ہے۔ ذاتی طور پر سفارشی لوگوں کوپسند نہیں کرتی کیونکہ سفارش ایک مرتبہ کام آتی ہے ہربار نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جب سے شوبز میں آئی ہوں ہمیشہ لگن سے ہی کام کیا ہے اور یہ سلسلہ اسی طرح سے مستقبل میں بھی جاری رکھوں گی۔

مزید :

کلچر -