تھیٹر میں نئے چہروں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے،راشد محمود

تھیٹر میں نئے چہروں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے،راشد محمود

  

لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکار راشد محمودنے کہا ہے کہ تھیٹر میں نئے چہروں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔تھیٹر میں ڈراموں مین فیملز کا نہ آنا ہماری ناکامی ہے۔ہمیں تھیٹر کی بہتری کیلئے نئے سرے سے محنت کرنا ہو گی۔موجودہ تھیٹر میں ایسے لوگ آگئے ہیں جہنوں نے کبھی کسی سینئر سے کچھ سیکھا ہی نہیں اس لئے ہمارا تھیٹر ناکامی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا عوام جو دیکھنا چاہتی ہے ہمیں وہی دیکھنا چاہیے نا کہ ہم اپنی پسند لوگوں پر رائج کرنے کی کوشش کریں۔ہماری ذمہ داری ہے کہ تھیٹر کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے کرنے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

کلچر -