کلاسیکل موسیقی ہمارے گھرانے کی پہچان ہے،ولی حامد علی خاں

کلاسیکل موسیقی ہمارے گھرانے کی پہچان ہے،ولی حامد علی خاں

  

لاہور (فلم رپورٹر)گلوکار و اداکار ولی حامد نے کہاہے کہ کلاسیکل موسیقی ہمارے گھرانے کی پہچان ہے اور کئی دہائیوں سے ہمارے آباؤ اجداد اس فن سے منسلک ہیں اور پوری دنیا میں پٹیالہ گھرانے کو بڑی عزت و احترام کا درجہ دیا جاتا ہے جو ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے انٹرویو کے دوران کہاکہ نفسا نفسی کے اس دور میں بھی ہمارے خاندان میں اتحاد مثالی ہے۔

میں نے زیادہ توجہ موسیقی پر مرکوز کررکھی ہے مگر اس کے ساتھ کبھی کبھی اداکاری کا تڑکا بھی لگا لیتاہوں۔ کچھ عرصہ قبل میرے گانے ”ماہیا وے“ نے مقبولیت کا ریکارڈ بنایا۔انہوں نے کہاکہ مستقبل کی پلاننگ میں بڑے اچھے اچھے پراجیکٹ ہیں۔مجھ اور میرے بھائیوں پر مشتمل راگا بوائز بینڈ نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی طور پر بھی بڑا ہے اور یہ میری نہیں بلکہ ہم سب بھائیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

مزید :

کلچر -