گلوکار دانیال ظفر کا نیا گانا”اکھیاں“ ریلیز
لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار دانیال ظفر کا نیا گانا”اکھیاں“ ریلیزکر دیا گیا ہے۔ گانے کے بول،موسیقی کے علاوہ انہوں نے گانے کی وڈیو میں بھی مریم ادریس کے ساتھ کام کیا ہے۔گانے کی وڈیو انیمیٹڈ ہے جس میں مریم ادریس اور دانیال ظفر نے مل کر کام کیا ہے۔ گانا یوٹیوب اور دیگر سائٹس پر اپ لوڈکر دیا گیا ہے گلوکار کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اس گانا کوسننے والے بہت زیادہ پسند کریں گے اور اس سے قبل بھی ہمیشہ میرے کام کو عوام کی جانب سے بہت زیادہ سراہا گیا ہے جس کی مجھے بہت زیادہ خوشی ہے۔