کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنا بہت مشکل کام ہے،ریشم

کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنا بہت مشکل کام ہے،ریشم

  

لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ و ماڈل ریشم نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں فلم انڈسٹری کی نئی شروعات نے ٹی وی فنکاروں کو بہت مواقع فراہم کردیئے ہیں اب صرف ٹی وی فنکار ڈراموں تک محدود نہیں رہے۔ مشکل کردارہمیشہ میری پہلی ترجیح ر ہے کیونکہ کسی فنکار کی صلاحیتیں اس وقت کھل کر سامنے آتی ہیں جب اسے مشکل کردار دیا جاتا ہے۔ریشم نے کہا کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنا بہت مشکل کام ہے، فین ازم کے معاشرے میں فنکار کو اپنے آپ کو منوانا پڑتا ہے وہ آپ کو جس جگہ دیکھ چکے ہوتے ہیں دوبارہ اس سے اوپر دیکھنا پسند کرتے ہیں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے پرستاروں کے معیار پر پورا اتروں۔

مزید :

کلچر -