برائیوں کی سب بڑی وجہ جہالت ہے، وینا ملک

برائیوں کی سب بڑی وجہ جہالت ہے، وینا ملک

  

لاہور (فلم رپورٹر) پاکستان اور بھارت میں اپنی جاندار اداکاری کا سکہ منوانے والی خوبرو حسینہ اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں جہالت اور غربت کے اندھیروں کو دور کرنے کے لئے تعلیم لازمی جزو ہے جب تک ہر بچہ تعلیم حاصل نہیں کرے گا اس وقت تک ترقی مشکل ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلمسٹار وینا ملک نے کہا کہ معاشرے میں برائیوں کی بڑی وجہ جہالت ہے جسے دور کرنے کی ضرورت ہے-

جب تک انسان کا دماغ تعلیم کی روشی سے منور نہیں ہوتا اس وقت تک وہ اچھے اور برے کی تمیز نہیں کر سکتا۔ وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان میں نصاب تعلیم یکساں کیا جائے تاکہ غریب اور امیر کے درمیان تعلیم کا معیار یکساں ہو سکے۔

مزید :

کلچر -