انسد اد کرونا مہم، 3800مقامات پر کلو رین سپرے

انسد اد کرونا مہم، 3800مقامات پر کلو رین سپرے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت کلورین سپرے کے حوالے سے اجلاس میں ایم سی ایل، واسا اور ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ اب تک شہر کے 3800 سے زائد مقامات پر کلورین و جراثیم کش سپرے کر دیا گیا ہے اورتقریباً 639 کلومیٹر ایریا پر سپرے کیا گیا ہے،مساجد، پلازہ، شاہراہوں و پبلک مقامات پر سپرے کیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہاکہ لاک ڈاؤن شدہ 13 علاقوں میں بھی کلورین سپرے کیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں ڈی سی لاہور دانش افضال نے کالا شاہ کاکو قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ 157 افراد کو 14روز قرنطینہ میں رکھنے کے بعد گھروں کو روانہ کر دیا گیا اورگھروں میں روانہ کرنے سے قبل ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آئے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ قرنطینہ سنٹر میں آئے ہوئے افراد کو بہترین سہولیات دی گئیں۔ شفایاب مریضوں نے کہا کہ قرنطینہ سنٹر میں گھر جیسا ماحول دیا گیا جس پرضلعی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شہر بھر میں کلورین سپرے کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور کرونا وائرس کے مکمل خاتمے تک تمام ٹیموں کو الرٹ رکھا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -