احساس کفالت پروگرام کے تحت18کروڑ سے زائد رقم تقسیم

احساس کفالت پروگرام کے تحت18کروڑ سے زائد رقم تقسیم

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے احساس کفالت سنڑز پر رقم ادائیگی کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا 11اور12 اپریل تک 15324 مستحقین کو 18 کروڑ 38لاکھ 88 ہزار روپے کی ادائیگی کر دی گئی ہے اور رقم کی ادائیگی کے لیے شہر میں 31 احساس کفالت سنٹرزفنکشنل ہیں۔۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ سنٹرز پر آنے والی بوڑھی اور معذور خواتین کیساتھ ہمدوری سے پیش آیا جا رہا ہے اورضلعی انتظامیہ کے اہلکار ان کی ویل چیر، کرسی اور ان کا ہاتھ تھام کر ان کو کیش کاؤنٹر پر لے کر جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران خود ان کو پانی کی دستیابی ان کی کرسیوں پر بیٹھے یقینی بنا رہے ہیں اوربعض سنٹرز پر خواتین کو جوس کی فراہمی بھی کی گئی۔

ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں باہمی تعاون، احساس اور ایثار اچھا وقت واپس لاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے کسی بھی سنٹر پر خواتین کے ساتھ بدتمیزی کا کیس رپورٹ نہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستحقین نے بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ تمام افسران اور ورکرز کی سنٹرز پر جانفشانی، احساس، ایثار اور محنت سے کام کرنے کو سراہا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ لاہور کا احساس کفالت پروگرام کے تحت قائم سنٹرز میں امدادی رقم تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے۔سنٹرز پر امدادی رقم کے حصول کے لئے آنے والی معذور اور بوڑھی خواتین کے ساتھ مشفقانہ برتاؤ کیا جا رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے سنٹر مسلم ہائی سکول صدر کا دورہ کیا۔دوران وزٹ سنٹر میں آئی ہوئی معذور خواتین کی اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے ان کو سنٹر تک لے جانے میں مدد کی۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم معذور اور بوڑھی خواتین کا ہاتھ تھام کر سنٹر تک ان کو لے کر گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے سنٹر میں موجود خواتین سے بات چیت کی اوررقم کی بروقت وصولی، انتظامات اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔خواتین نے ضلعی انتظامیہ لاہور کے اس احسن اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ خواتین نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ لاہور نے جسطرح سے مستحقین کے لئے انتظامات کئے ہیں، بے مثال ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -