اپوزیشن بیان بازی سے عوام کی خدمت نہیں کر سکتی،سعدیہ سہیل

اپوزیشن بیان بازی سے عوام کی خدمت نہیں کر سکتی،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا رویہ افسوس ناک ہے کرونا وبا کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے لیکن اپوزیشن بیان بازی کر کے عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کورونا وبا میں عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔
کورونا وبا پر اپوزیشن کی سیاست چمکانے کی کوشش پہلے بھی ناکام رہی اور آئندہ بھی ناکام رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر قومی مسئلے پر اکٹھا ہونے کا ہے۔کورونا وبا کے باعث دنیا بھر میں سیاست سمیت ہر چیز بدل گئی لیکن افسوس پاکستان کی اپوزیشن کا منفی رویہ نہ بدلا۔ مشکل وقت میں دکھی انسانیت کو اکیلا چھوڑ کر ملک سے باہر جانے والے عوام کے خیرخواہ کیسے ہو سکتے ہیں۔