حکومت نے قوم کی فلاح کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے،عابد صدیقی

حکومت نے قوم کی فلاح کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت نے ابھی تک قوم کی فلاح کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا ریلیف کے نام عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔

ٹائیگر فورس عوام کو ریلیف نہیں سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی مزموم کوشش ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام گھروں میں فاقوں کے ہاتھوں خودکشیوں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں حکومت اپوزیشن کو دیوار کیساتھ لگانے کی پالیسی پر کاربند ہے غریب،نادار اور مستحقین طبقہ بُری طرح پس رہا ہے جبکہ حکومت شعبدہ بازیوں میں مصروف ہے عمران خان سلیکٹڈ وزیر اعظم ہیں، غریب اور مستحق افراد کی کفالت وقت کی اہم ضرورت ہے عوام کو بحرانوں سے نکال کر سیاست کا سوچنا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -