20روز میں 146گرانفروش گرفتار،14لاکھ سے زائد جرمانہ
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی 30 مارچ تا 12 اپریل 2020 کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 3991 مقامات کو چیک کیا گیا،614 مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی، 14 لاکھ 47 ہزار 300 روپے کے جرمانے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ141 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور 146 افراد کو حراست میں لیا گیا اور03 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ علاوہ ازیں 18 سپر سٹورز کی بھی چیکنگ کی گئی اورگزشتہ دو ہفتوں کے دوران خلاف ورزی پر ان 18 سپر سٹورز کو 03 لاکھ 75 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔