مسلم لیگ(ن) کی جانب سے عوام میں کرونا کی حفاظتی کٹس تقسیم
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن لاہور کی جانب سے چیئرنگ کراس پر عوام میں کورونا وائرس کی حفاظتی کٹس تقسیم کی گئیں،اس موقع پرلاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر سید توصیف شاہ ارکان اسمبلی ارکان اسمبلی،وحید عالم،میاں مرغوب،جاوید مرزا،سعدیہ تیمور، رابعہ فاروقی کنول لیاقت،سیکرٹری اطلاعات عمران گورایہ، سابق لارڈ میئر لاہورکرنل(ر) مبشر جاویدمیاں طارق،نذیر خان سواتی،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر نے بھی حصہ لیا۔اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے عمران گورایہ اور مرزا جاوید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ جو کام حکومت کے کرنے کے ہیں وہ مسلم لیگ ن کررہی ہے۔انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف پر تنقید کرنے سے پہلے چائنہ سے آیا ہوا سامان جو انکے وزرا استعمال کر رہے ہیں انھیں ڈاکٹرز میں تقسیم کرے۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچا کے لیے ن لیگ اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ شہباز شریف نے ہمیں ہدایت دی ہے کہ اپنے اپنے حلقوں میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کریں اور اس کی تشہیر نہ کریں۔
تاکہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔جو کام حکومت کے کرنے کے ہیں وہ مسلم لیگ ن کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ارکان اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ اپنے حلقوں میں کوروناوائر کی حفاظتی کٹس اور مستحقین میں راشن کی تقسیم کے لئے فرنٹ لائن پر کام کریں۔