لاک ڈاؤن سے مڈل کلاس بھی متاثر ہو رہے ہیں،سجاد نذیر
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ حکومت لاک ڈاؤن سے فائدہ اُٹھانے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کو حرکت میں لائے ایسے لوگوں نے اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا کر دی ہے اور اب مہنگے داموں اشیاء کی فروخت کر کے ناجائز منافع کمائیں گے۔
چینی فی کلو 90روپے، آٹا 65 روپے، آلو 80 روپے، پیاز 70 روپے سے 80روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے پہلے ہی معاشی پہیہ جام ہو چکا ہے جس سے مڈل کلاس، دیہاڑی دار بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا کر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی لوگوں کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ نہ اُٹھائے۔