الخدمت فاؤنڈیشن،نمرہ تعلیم القرآن کی طرف سے راشن تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن،نمرہ تعلیم القرآن کی طرف سے راشن تقسیم

  

لاہور (پ ر) نمرہ تعلیم القرآن اور الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام 200 رکشہ ڈرائیوروں میں راشن کی تقسیم مصطفی ٹاؤن لاہور میں ہوئی جس میں 200سے زائد رکشہ ڈرائیوروں میں صدر الخدمت عبدالعزیز عابد پیٹرن ان چیف متین احمدبٹ، حافظ مظہر جیلانی، انجینئر عمر منشاء، قاسم طارق، زاہد چشتی اور حکیم عطاء الرحمن نے راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ڈونر اور مخیر حضرات کے ذریعے دیہاڑی دار اور مستحق افراد کی مدد کر رہے ہیں۔ آزمائش کی اس گھڑی میں باوسائل اور مخیر حضرات کو مزید آگے بڑھ کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ الخدمت ہر طبقہ فکر میں بلارنگ و نسل و مذہب مشکل کی اس گھڑی میں خدمت کے کاموں میں مصروف عمل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -