طویل کاروباری بندش سے چھوٹے تاجر شدید مشکلات سے دوچار ہیں

طویل کاروباری بندش سے چھوٹے تاجر شدید مشکلات سے دوچار ہیں

  

لاہور(سٹی رپورٹر)صدر الخدمت گروپ بازار صداکاراں شاہ عالم مارکیٹ ملک نعیم نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی توسیع اور کاروباری بندش طویل ترین ہونے سے ملک بھر کا چھوٹا تاجر شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ مزدور، دیہاڑی دار اور دکاندار ان مشکل ترین حالات میں شدید ذہنی کرب سے گزررہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت تاجر رہنماؤں، سیکورٹی ادارے ودیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت اور اتفاق رائے کے ساتھ لاک ڈاؤن پر نئی حکمت عملی مرتب کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -