وزیر اعظم نے شوگر مافیا کے خلافدرست ایکشن لیا،شمسہ علی

وزیر اعظم نے شوگر مافیا کے خلافدرست ایکشن لیا،شمسہ علی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شوگر مافیا کے خلاف بہتر اقدامات کیے اور کسی کو معاف نہیں کیا۔ جس سے ان کی اعلیٰ کارکردگی کا اندازہ ہوتا ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں شمسہ علی نے کہا کہ عمران خان کی نیت صاف ہے وہ کرپشن کے خلاف ہے اور اس فیصلہ پر وہ اپنے پرائے کسی کو معاف کرنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو کسی بھی انسان کے اچھے اوصاف ہونے کی نشانی ہے۔ شمسہ علی نے کہا کہ عمران خان نے پہلے دن سے کہا کہ وہ کرپشن برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے وہ کرکے دکھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ راشن کی تقسیم اور احساس پروگرام میں بھی شفاف عمل کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ قوم عمران خان کو یاد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کروانا کے خلاف سخت اقدامات کر رہی ہے، اللہ ہماری مدد کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -