وزیر اعلیٰ نے وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑ دیا،مسرت جمشید

وزیر اعلیٰ نے وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑ دیا،مسرت جمشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیرا علیٰ سردار عثمان بزدار نے مشکل کی اس گھڑی میں وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑ دیا ہے،محکمو ں کے غیر ضروری اخراجات،ضمنی گرانٹس کے اجرا ،نئی گاڑیوں،پر تعیش اشیاء کی خریداری اورطبی عملے کے سوا باقی بھرتیوں پر پابندی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے،پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں کیلئے 18ارب کاٹیکس ریلیف بھی اس امر کا واضح اظہارہے کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار ہر طبقے کیلئے فکر مند ہیں، موجودہ صورتحال سے نمٹنے سے کیلئے محکمہ صحت اور پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو 15ارب روپے کی خطیر رقم فراہم کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار نے موجودہ حالات میں محکموں کو مالیاتی نظم و ضبط اوربچت و کفایت شعاری کی پالیسی پر مزید سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔


کیونکہ اس وقت ہماری توجہ کا محور کوروناسے متاثرہونے والے طبقات ہیں، عوام اطمینان رکھیں مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت ان کے شانہ بشانہ ہے او ران کاسہارا بنے گی۔حکومت نے محکمو ں کے غیر ضروری اخراجات،ضمنی گرانٹس کے اجراء ،نئی گاڑیوں،پر تعیش اشیاء کی خریداری اورطبی عملے کے سوا باقی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی عوام کو انصاف امدادپیکج کے تحت 10ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں کیلئے 18ارب کاٹیکس ریلیف بھی اس امر کا واضح اظہارہے کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار ہر طبقے کیلئے فکر مند ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایات پر رمضان المبارک میں بھی عوام کو ریلیف دیا جائے گااور اس کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے۔ مخیر حضرات سے بھی اپیل ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں مستحق کی مدد کریں تاکہ ان کی معاشی مشکلات میں کمی ہو سکے۔