آن لائن تعلیم وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،عبدالمنان خرم

  آن لائن تعلیم وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،عبدالمنان خرم

  

لاہور (پ ر)چیئر مین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبا کی نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے آن لائن کلاسز کے ذریعے ان کی نصابی ضروریات کو پورا کیا جائے گا اور اس ضمن میں طلبا خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فراہم کردہ آن لائن کلاسز کے سسٹم کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آن لائن کلاسز کے ذریعے طلبا کی نصابی ضروریات پورا کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں مرض سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سینئر کلاسز جبکہ دوسرے مرحلے میں جونیئر کلاسز کے طلبا اس سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ نے اس ہنگامی صورتحال کے دوران یہ فیصلہ کیا ہے کہ طلبا کے وقت کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے اور ان کو تعلیمی سہولیات ان کے گھروں تک فراہم کی جا سکے۔

عبدالمنان خرم

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -