چھوٹے کاروبار 9سے 5تک کھلوائے جائیں،میاں ریاض

چھوٹے کاروبار 9سے 5تک کھلوائے جائیں،میاں ریاض

  

لاہور(سٹی رپورٹر)چونگی قینچی لیاقت آباد بورڈ کی تاجر تنظیموں کا اجلاس گزشتہ رو ز صدر میاں محمد ریاض، جنرل سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران شبیر مقبول کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں تاجر رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ 14 اپریل کے بعد صبح 9 سے 5 تک فوری طور پر چھوٹے تاجروں کے کاروبار کو حفاظتی اقدامات کرنے کے بعد کھولا جائے ان کا معاشی قتل نہ کیا جائے امدادی پیکج میں چھوٹے تاجروں کو بھی شامل کیا جائے۔اجلاس میں حاجی رشید صدر انجمن تاجران لیاقت آباد،ملک عارف بھٹہ،ملک عارف، امجد شفیع،حاجی اقبال درویش چیئرمین عسکری پارک، میاں خالد محمود صدر، حاجی طارق اسماعیل جنرل سیکرٹری کچا جیل روڈ، حاجی اقبال صدر شامی پارک، ملک عمران و دیگر نے شرکت کی۔

،حاجی شاکر صدر پاک عرب، خورشید چیئرمین پیکو روڈ، چوہدری اقبال صدر پیکو روڈ، عمران صدر صرافہ لیاقت آباد،ملک ناظم صدر مدینہ بازار، چوہدری غفور صدر پنڈی راجپوتاں،میاں رضوان صدر اکبر شہید روڈ، رانا نصیر صدر پیکو روڈ، برکت علی بھٹی صدر ڈاکٹر عبدالقدیر جنرل سیکرٹری داتا گنج بخش بازار نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -