انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مفتی شاہد کی والدہ کا انتقال

  انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مفتی شاہد کی والدہ کا انتقال

  

لاہور(پ ر) انٹرنیشل ختم نبوت مؤمنٹ کے مرکزی رہنما مفتی شاہد محمود کی والدہ علالت کے بعد 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں نماز جنازہ ان کے بیٹے مفتی شاہد محمود نے پڑھایا جس میں علماء و مشائخ اور نامور علمی و دینی شخصیات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی بعد میں مرحومہ کو ان مقامی قبرستان حسن کالونی میں سپرد خاک کردیا گیا دریں اثناء مفتی شاہد محمود کی والدہ کی وفات پر مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کے قائدین و رہنماؤں انٹرنیشل ختم نبوت مؤمنٹ کے مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ حفظہ اللہ، مرکزی سیکڑٹری جنرل ڈاکٹر احمد علی سراج، مسجد الحرام بیت اللہ کے مدرس حضرت مولانا محمد مکی حجازی مدظلہ، مولانا عمر عبدالحفیظ مکی، مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی، مولانا قاری محمد رفیق نفیسی و دیگر نے اظہار تعزیت کیا۔

 ، مولانا شبیر احمد عثمانی، جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلی مولانا قاری ارشد عبید، مولانا حافظ اسعد عبید، مولانا حافظ زبیر حسن، مولانا مفتی عزیز الرحمن ہزاروی، الحاج حافظ صغیر احمد، علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی، مولانا صاحبزادہ خلیل احمد کندیاں شریف، مولانا قاری محمدطیب، مولانا مختار الدین شاہ، مولانا انیس احمد مظاہری، مفتی عتیق الرحمن، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی اور دیگر علماء نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ انتہائی متقی پرہیزگار اور نیک سیرت خاتون تھیں انہوں نے مرحومہ کیلئے جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -