پنجاب حکومت وزیر اعظم کے نظریہ پر عمل پیرا ہے

  پنجاب حکومت وزیر اعظم کے نظریہ پر عمل پیرا ہے

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما عادل حفیظ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبے بھر میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں دن رات محنت کررہے ہیں۔ ہسپتالوں میں مثالی سہولیات کے ساتھ ساتھ گھروں میں محصور بے سہار ا و نادار افراد کی خدمت کیلئے بھی کارہائے نمایاں سرانجام دیئے جارہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور عوامی فلاح کے عزم کی تکمیل کیلئے پنجاب حکومت نبردآزما ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -