ڈاکٹر ز،پیر ا میڈکس کو حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں،ذکر اللہ مجاہد

ڈاکٹر ز،پیر ا میڈکس کو حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر)سر پر ست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹس سمیت دیگر سامان کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن اپنے محدود وسائل میں بھی ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کو سرجیکل حفاظتی کٹس فراہم کررہی ہے۔جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے تمام میڈیکل ادارے سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پر حکومتی اداروں کے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں۔جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک و قوم کی ہر مشکل گھڑی میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن سپاہی کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف کو ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس اور دیگر سامان کی عدم فراہمی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہحفاظتی کٹس کا مطالبہ کرنے والے ڈاکٹر ز اور طبی عملے پر بلوچستان پولیس کا تشدد انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ پنجاب میں بھی ڈاکٹر ابتک حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی کا کھلے عام اظہار کررہے ہیں۔ حکومت کو اس سلسلے میں فوری اقدامات کرنے چاہییں۔لاک ڈاؤن کے دوران شہری اپنے گھروں میں رہتے ہوئے توبہ و استغفار اور حفاظتی تدابیر کے ساتھ صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں گے تو کورونا وائرس سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ لاک ڈاؤن سے متاثر عوامی ریلیف میں جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن ہر محاذ پر مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کا کردار ایک ماں جیسا ہوتا ہے مگر بدقسمتی سے لاک ڈاؤن میں غربیوں اور متوسط طبقہ کے بعد ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کے کورونا وباء کے خلاف کیے جانے والے

عملی اقدامات ان کے بیانات کے بلکل برعکس ہیں جس پر پوری قوم تشویش میں مبتلا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -