انسانیت بچانے کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے،اشرف بھٹی

انسانیت بچانے کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سیاست چھوڑ کر انسانیت بچانے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ سب سے زیادہ سیاست ہی حکمران جماعت کررہی ہے ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو وزیراعظم کو دعوت دے چکے ہیں کہ وہ کورونا وباء کے خاتمے کی تحریک کو لیڈ کریں مگروزیر اعظم اپنی الگ ہی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے اللہ کی پکڑ سے بچ نہیں سکیں گے قوم کو مایوسی سے نکالنے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

  اس وقت حکومت اور اپوزیشن کی تفریق کو ختم کرنا ہو گا اور یہ کام حکومت کو ہی کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ایثار اور قربانی کے جذبے کی اشد ضرورت ہے ناجائز منافع خور اللہ کے خوف سے ڈریں اور خلق خدا کی مشکلات میں اضافہ نہ کریں پوری قوم متحد ہو کر کرونا کو شکست دینے کے لئے حکمت اور ہوش سے کام لے اور اپنی اپنی ذمے داریوں کو نھبائے ایسا کرکے ہی ہم اس مہلک وائرس کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -