مقبوضہ وادی، ظالم بھارتی فوج کا کشمیریوں پر توپوں کااستعمال، خاتون سمیت 3شہید

      مقبوضہ وادی، ظالم بھارتی فوج کا کشمیریوں پر توپوں کااستعمال، خاتون ...

  

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کشمیریوں پر توپوں کا استعمال کرنے لگی، بھارت نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران مزید تین کشمیریوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی طرف سے ریاستی دہشت گردی مسلسل جاری ہے، ظالم بھارتی فوج نے تازہ کارروائیوں کے دوران ایک بچے، خاتون سمیت تین کشمیر یوں کو شہید کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا رپورٹ کے مطابق شہید ہونیوالوں کی شناخت 37 سالہ شمیم بیگم، 16 سالہ جاوید احمد خان اور 8 سالہ ذ یشا ن بشیر کے نام سے ہوئی ہے، قابض بھارتی فوج نے مظلوم کشمیریوں کے گاؤں پر توپوں کا استعمال کیا اور گاؤں پر گولہ باری کیساتھ ساتھ شیلنگ کی۔خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کارروائی مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ کے علاقے چوکی بل میں کی گئی، کارروائی کے دوران کشمیر یوں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

کشمیری شہید

مزید :

صفحہ اول -