عوام کو بھوک سے بچانے کیلئے عالمی اداروں کو ریلیف فراہم کرنا ہو گا: فردوس عاشق

      عوام کو بھوک سے بچانے کیلئے عالمی اداروں کو ریلیف فراہم کرنا ہو گا: ...

  

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دنیا سے قرضوں میں ریلیف کی اپیل ترقی پذیر ممالک کے غریب عوام کی آواز ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے چیلنج نے بالخصوص ترقی پذیر ملکوں کے عوام کی صحت اور معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں کرونا کے سماجی اور معاشی اثرات زیادہ گھمبیر ہو سکتے ہیں۔ اس بحران سے نمٹنے کیلئے ایک مؤثر عالمی ردعمل وقت کا اہم تقاضا ہیاقوام متحدہ جیسے عالمی اداروں کو انسانی حقوق کے آفاقی منشور پرکاربند رہتے ہوئے تیسری دنیا کے عوام کو بھوک اور افلاس سے بچانے کیلئے وسائل کی فراہمی اور ریلیف کا لائحہ عمل مرتب کرنے میں قائدانہ کرداراداکرنا ہو گا۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -