کرونا ٹیسٹ کیلئے 100موبائل لیبارٹریاں قائم کرینگے، چیئر مین این ڈی ایم اے

  کرونا ٹیسٹ کیلئے 100موبائل لیبارٹریاں قائم کرینگے، چیئر مین این ڈی ایم اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ این 95 ماسک کے علاوہ تمام حفاظتی سامان ملک میں تیار ہو رہا ہے۔ کرونا ٹیسٹ کیلئے 100 موبائل لیبارٹریاں بھی قائم کی جارہی ہیں،ملک میں اس وقت 37 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کررہی ہیں، مزید 25 لیبارٹریوں کو جلد فعال کردیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان پاکستان کو فراہم کردیا۔عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے حفاظتی سامان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکام کے سپرد کیا جس میں 15 ٹیسٹنگ مشینیں اور 15 ہزار کٹس شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے

مزید :

صفحہ اول -