میرواعظ عمر فاروق مسلسل چھٹی بار دنیاکی 500بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل

  میرواعظ عمر فاروق مسلسل چھٹی بار دنیاکی 500بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں ...

  

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کوجو مقبوضہ کشمیر کے بڑے عالم دین بھی ہیں، مسلسل چھٹی بار دنیا کی پانچ سوبااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کیاگیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اردن کی بین الاقوامی اسلامی غیر سرکاری تنظیم،اسلامک اسٹریٹیجک اسٹیڈیز سینٹرکی جانب سے سال 2020کیلئے دنیا کے پانچ سوبااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں میر واعظ عمر فاروق کا نام بھی شامل کیاگیا ہے۔ سائنسدانوں سے لیکر فنکاروں اور بادشاہوں تک دنیا کے سب سے زیادہ بااثر500 مسلمانوں کی فہرست رواں ہفتے جاری کی گئی جس میں دنیا کے بااثر مسلمانوں کو 13کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے۔ فہرست میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو "سال کی بہترین شخصیت " قراردیاگیا ہے جبکہ امریکی کانگریس کی خاتون راشدہ طالب کو "سال کی بہترین خاتون " قراردیاگیا ہے۔میرواعظ نے اپنے والد گرامی ممتاز دینی و سیاسی رہنما شہید میرواعظ مولوی محمد فاروق کی1990ء میں شہادت کے بعد صرف 17 سال کی عمر میں میرواعظ کشمیر کا منصب سنبھالا تھا۔ واضح رہے کہ میر واعظ عمر فاروق اس وقت سرینگر میں اپنی رہائش گاہ میں نظر بند ہیں۔

میر واعظ

مزید :

صفحہ اول -