لاہور پشاور، پنجاب کارڈیالوجی کے پروفیسر، ڈائر یکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا بھی کرونا کا شکار
لاہور /پشاور(جنرل رپورٹر،آئی این پی،این این آئی) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آ ئی سی) کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کے ہیڈ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹو ثاقب شفیع نے کہا ہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر آفتاب یونس ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کارڈیک سرجری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پروفیسرڈاکٹرآفتاب یونس نے نجی لیب سے ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت ا ٓ یا ہے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹو ثاقب شفیع نے بتایا کہ پروفیسرڈاکٹرآفتاب یونس نے ایک ہفتے سے کوئی سرجری نہیں کی تھی۔دوسری جانبڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر اکرام اللہ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور خان جھگڑا نے ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری کووڈ 19 رسپانس ٹیم کے سربراہ اور ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کے پی ڈاکٹر اکرام اللہ نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اپنے گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔وزیر صحت کے پی نے مزیدکہا کہ دیگر سٹاف ممبر محفوظ رہیں۔
ڈاکٹرز/کرونا