پی ٹی آئی رہنماء عبدالعلیم خان نے دوبارہ وزارت کا حلف اٹھا لیا

  پی ٹی آئی رہنماء عبدالعلیم خان نے دوبارہ وزارت کا حلف اٹھا لیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر) عبدالعلیم خان نے بحیثیت صوبائی وزیر حلف اٹھا لیا،گورنر پنجاب چودھری سرور نے عبدالعلیم خان سے حلف لیا۔ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان کو بلدیات اور ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ کی وزارتوں کے قلمدان ملنے کا مکان۔ حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزراء اور اعلیٰ بیوروکریسی نے شرکت کی۔، دوسری جانب وزارت خوراک کے قلمدان کیلئے جنوبی پنجاب سے سردار احمد علی دریشک اور راجن پور سے اویس دریشک کے نام زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت خوراک کا قلمدان سردار احمد علی دریشک کو ملنے کا قوی امکان ہے۔

؎عبدالعلیم خان

مزید :

صفحہ اول -