پنجاب میں لاک ڈاؤ ن کے باعث تحفظ حقوق کرایہ داری کا 2ماہ کیلئے نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں لاک ڈاؤ ن کے باعث تحفظ حقوق کرایہ داری کا 2ماہ کیلئے نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبر نگار) پنجاب میں کوئی بھی لینڈ لارڈ کرایہ دار کو زبردستی، غیر قانونی طورپر بے دخل نہیں کرسکے گا،پنجاب میں کرایہ داروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے کرایہ داروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے 2ماہ کے دورانیہ پر مشتمل احکامات جاری کر دیئے۔ لاک ڈاؤن کے باعث کوئی بھی لینڈ لارڈ کرایہ دار کو زبردستی غیر قانونی طورپر بے دخل نہیں کرسکے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کرایہ داروں کو کرایہ کے واجبات کی عدم ادائیگی یا تاخیر کو بنیاد بنا کر بے دخل نہیں کیا جاسکتا جبکہ لینڈ لارڈز کا اپنی جگہ خالی کروانے کیلئے قانونی کارروائی پوری کرنا لازم ہوگا۔حکومتی نوٹیفکیشن پر عمل درآمد فوری طور پر ہو گا اور60 یوم تک جاری رہے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن علی آغاز نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن

مزید :

صفحہ اول -