کرونا خطرہ، شہباز شریف کا پارٹی رہنماؤ ں کا رکنوں کو امدادی کاموں میں تیزی لانے کا حکم

        کرونا خطرہ، شہباز شریف کا پارٹی رہنماؤ ں کا رکنوں کو امدادی کاموں میں ...

  

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو کرونا صورتحال میں عوام کی مدد کرنے میں تیزی کی ہدایت کی گئی ہے۔ میاں شہباز شریف کی جانب سے کہا گیاہے کہ جس تیزی سے ملک میں کرونا وائرس پھیل رہا ہے اتنی تیزی سے لوگوں کی مدد کی بھی ضرورت ہے،پارٹی کارکنان و رہنما عوام کی خدمت کیلئے خود کو وقف کردی، اس وقت عوام کے بجائے اللہ کی نظر میں اپنا مقام بنانے کی کوشش کریں، خاموشی سے لیکن تیزی کے ساتھ عوام کی مدد کی حکمت عملی اختیار کریں۔ شہباز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک کو عوام کی خدمت اور مدد کا مہینہ بنائیں، دکھی انسانیت کی خدمت اس وقت سب سے بڑا فرض اور عبادت ہے، کارکنان دین اور دنیا کمائیں گے تو جنت غریبوں اور سفید پوش عوام کے دل میں گھر پائیں گے۔

؎شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -