کرونا خطرہ، قیدیوں کی رہائی کیلئے افغان حکومت اور طالبان کو اقدامات میں تیزی لانا ہو گی: امریکہ
کابل/واشنگٹن(آئی این پی)افغان امن کیلئے امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے قیدیوں کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس قیدیوں کیلئے حقیقی خطرہ ہے، دونوں فریق معاہدے کے اہداف کیلئے کوششیں مزید تیز کرتے قیدیوں کی رہائی کے عمل کو تیزکریں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان امن کیلئے امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں کہا ہے کہ امن عمل اور تشدد کے خاتمے کیلئے قیدیوں کی رہائی ایک اہم قدم ہے۔خلیل زاد نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں کو جلد از جلد امریکی طالبان معاہدے میں طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کی کوششوں کو تیز کرنا چاہئے۔ جیلوں میں کرونا وائرس پھیلنے کا امکان ایک حقیقی خطرہ ہے لہٰذا فریقین کیلئے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے فوری طور پر آگے بڑھنا بہتر ہے۔
امریکہ