ٹانک میں نیا پولیو کیس،صوبے میں متاثرہ بچوں کی تعداد 19ہو گئی

ٹانک میں نیا پولیو کیس،صوبے میں متاثرہ بچوں کی تعداد 19ہو گئی

  

پشاور(آن لائن) ٹانک میں نئے پولیو کیس کی تصدیق کے بعد صوبے میں متاثرہ بچوں کی تعداد 19ہو گئی ہے کرونا وائرس کی وباء کے باعث پولیو مہم بھی بند کی گئی ہے ملک بھر میں کروڑوں روپے کے اخراجات کے باوجود پولیو کے نئے کیس کی تصدیق کے بعد رواں سال پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 39ہو گئی ہے لکی مروت سے 12،کرک سیدو، ٹانک سے4اور جنوبی وزیرستان سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے،پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق ضلع ٹانک کی تحصیل جنڈولہ یونین کونسل کیسرائی کی 4،3 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، بچی کو معمول کی مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں ملے تھے۔ رواں سال ضلع لکی مروت سے 12،کرک سیدو، ٹانک سے4 اور جنوبی وزیرستان سے ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں، ملک بھر میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 39ہوگئی، بلوچستان میں پانچ، سندھ میں 14 اور پنجاب میں ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوئے ہیں۔

پولیو کیس

مزید :

علاقائی -