رمضان میں عبادات سے متعلق پورے ملک کیلئے یکساں پالیسی ہو گی: وزیر مذہبی امور

    رمضان میں عبادات سے متعلق پورے ملک کیلئے یکساں پالیسی ہو گی: وزیر مذہبی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں پورے ملک کیلئے یکساں پالیسی ہوگی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر تمام مذہبی جماعتوں سے رابطہ کریں گے، نمازوں کے معاملے پر کچھ ناخوشگوار واقعات ہوئے جو افسوسناک ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نور الحق قادری کا کہنا تھا رمضان المبارک میں کرونا سے بچاو کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے، مولانا فضل الرحمان، سراج الحق، ساجد میر، ساجد نقوی سمیت تمام رہنماؤں سے رابطے کریں گے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ نے وفاقی وزیربرائیمذہبی امور نورالحق قادری سے ملاقات کی اور رمضان المبارک میں ملک بھر کیلئے یکساں لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات میں رمضان المبارک میں عبادات کی ادائیگی کے دوران کروناکی روک تھام سے متعلق معاملات زیربحث آئے اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام فرقوں کے مذہبی رہنماوں سے مشاورت کرکے یکساں لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے تجویز دی کہ لائحہ عمل اور ہدایات ملک بھر کے لیے یکساں ہونی چاہئیں، باضابطہ طور پر ایسے نتیجے پر پہنچاجائے جس سے عبادات میں خلل نہ پڑے، ہرممکن کوشش کی جائے گی کہ اس مہینے سے جڑے مذہبی جوش وخروش کوزندہ رکھا جاسکے۔
نورالحق قادری

مزید :

صفحہ اول -