وزارت خزانہ تقسیم،اقتصادی امور کو الگ محکمہ بنانے کی منظوری

وزارت خزانہ تقسیم،اقتصادی امور کو الگ محکمہ بنانے کی منظوری

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے وزارت خزانہ سے اقتصادی امور ڈویژن واپس لے لیا، اس طرح وزارت خزانہ کو دو الگ وزارتوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے اقتصادی امور کو وزارت خزانہ سے الگ کرنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد اقتصادی امور ڈویژن کو الگ وزارت کا درجہ حاصل ہو گیا ہے، اقتصادی امور کے الگ وزارت کے طور پر اطلاق فوری ہوگا۔ دوسری طرف وزارت خزانہ کو ریونیو ڈویژن تک محدود کر دیا گیا، وزیر اعظم نے خسرو بختیار کو وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن کا قلمدان دیا تھا، خسرو بختیار اب وفاقی وزیر اقتصادی امور ہوں گے۔

وزارت خزانہ

مزید :

صفحہ اول -