لاک ڈاؤن سے ریٹیل انڈسٹری بہت زیادہ متاثر ہوئی،گورنرسندھ
کراچی (این این آئی)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کاروباری حضرات کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیاں ترتیب دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال، کاروباری سرگرمیوں پر اس کا اثر، اس کے تدارک کے اقدامات اور کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے وفد نے مطالبہ کیا کہ انہیں امریکہ، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کی طرز پر آن لائن کاروبار کی اجازت دی جائے، گورنر سندھ نے کہا کہ ریٹیل انڈسٹری اپنے ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کی مشکلات کم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ ریٹیل انڈسٹری کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریٹیل سیکٹر کو کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے حکومت کی مدد درکار ہے، خصوصاً آن لائن بزنس کی اجازت سے ریٹیل سیکٹر کو فائدہ ہوگا۔
گورنر سندھ