وزیراعظم کا عالمی برادری سے خطاب ترقی پذیر ممالک کی آواز تھا: فیا ض الحسن چوہان

وزیراعظم کا عالمی برادری سے خطاب ترقی پذیر ممالک کی آواز تھا: فیا ض الحسن ...

  

لاہور(این این آئی)پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کا عالمی برادری سے خطاب تمام غریب اور ترقی پذیر ممالک کی آواز تھا۔اپنے بیان میں وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کرونا وائرس نے معاشی طور پر مستحکم ممالک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں اورغریب ممالک میں کرونا اور قرضوں کی وجہ سے معاشی و معاشرتی حالات ابتر ہو رہے ہیں، دنیا بھر میں معاشی سرگرمیوں میں کمی آنے سے غریب ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اپنے محدود وسائل میں کرونا کے خلاف بہترین اقدامات کررہا ہے،جزوی لاک ڈان کا مقصد معاشی سرگرمیوں کو کم سے کم متاثر کرنا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ کرونا سے متاثرہ کمزور ترین طبقوں کیلئے احساس پروگرام کے تحت رقوم اور راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ اول -