یوٹیلیٹی سٹورز کا رپوریشن کیلئے2لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم مختص کرنے کی منظوری

      یوٹیلیٹی سٹورز کا رپوریشن کیلئے2لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم مختص کرنے کی ...

  

اسلام آباد (آئی این پی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاسکو ذخائر سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کیلئے دو لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم مختص کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث ملک میں خوراک کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزارت غذائی تحفظ اور تحقیق کی طرف سے ملک میں گندم کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر کمیٹی نے وزارت غذائی تحفظ کی سفارش تسلیم کرتے ہوئے پاسکو ذخائر سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لئے دو لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم مختص کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پرگندم پیکیج پرعملدرآمد کے لئے 8 ارب 69کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

منظوری

مزید :

صفحہ اول -