جنوبی کوریا امریکا کو چھ لاکھ کرونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کرے گا

  جنوبی کوریا امریکا کو چھ لاکھ کرونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کرے گا

  

سئیول(آئی این پی)جنوبی کوریا امریکا کو چھ لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس بھیجے گا۔ سیول حکام کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست کے بعد یہ پہلی کھیپ امریکا روانہ کی جائے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے 25 مارچ کو اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب مون جے اِن کے ساتھ ایک ٹیلی فون کال کے دوران یہ درخواست کی تھی۔ امریکا کی وفاقی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کا ایک خصوصی کارگو ہوائی جہاز یہ ساز و سامان لے کر کل منگل کے روز سیول سے امریکا روانہ ہو گا۔

جنوبی کوریائی حکام کے مطابق ڈیڑھ لاکھ مزید کورونا وائرس کی موجودگی ٹیسٹ کرنے والی کٹس مستقبل قریب میں امریکا کو فراہم کی جائیں گی۔

مزید :

علاقائی -